ہٹیاں بالا ‘ووٹر کو عزت دو، حلقہ پانچ کے عوام وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے سٹاف کے رحم کرم پر‘سٹاف کی بدتمیزی

جمعہ 18 مئی 2018 12:42

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ووٹر کو عزت دو، حلقہ پانچ کے عوام وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے سٹاف کے رحم کرم پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنی لنگڑیال کے لوگ چند کاموں کے سلسلے میں تین دن تک مظفرآباد PM ہاوس مظفرآباد کے چکر لگا رہے ہیں وزیر اعظم کے سٹاف نے ٹال مٹول کر کے گھر واپس لوٹنے پر مجبور کیا بنی لنگڑیال مسلم لیگ(ن) کے سابق صدر محمد حنیف مغل ہمراہ وفد کسی کا م کے لیے PM ہاوس مظفرآباد گئے تو وہاں موجو د سٹاف نے انتہائی بد تمیزی کی۔

(جاری ہے)

ا ن نے مزید کہا کے ہم نے اس سے پہلے بھی وزیراعظم کو یہ بتایا ہے کہ آپ کا سٹاف عوام کے ساتھ برا سلو ک کرتا ہے مگر ان نے کو ئی نو ٹس نہیں لیا ملازم کو کوئی اختیار حاصل نہیں کہ وہ عوام کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان جب اپو زیشن میں تھے تب انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے بیٹے کا آڈر ہو جا ئے گا مگر پا نچ سال ہو گئے اب تک دفتروں کے چکر لگا رہا ہوں ابھی تک مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔ حال میں ہی ایڈھاک آرڈر میں وزیر اعظم کے اقدامات کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا مسلم لیگ(ن) بنی لنگڑیال کے سابق صدر محمد حنیف مغل نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نوٹس لیں ۔