ٹرمپ کی پالیسیوں سے یورپی ممالک الگ ہو رہے ہیں، اسکاٹ بینیٹ

جمعہ مئی 12:54

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) امریکہ کی سائیکلوجیکل وار فیئر کے ایک سابق افسر نے کہا ہے یورپی ممالک ٹرمپ کی پالیسیوں سے خود کو الگ کر رہے ہیں۔سابق افسر اسکاٹ بینیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو ان کا مقصد ان کے مد نظر جمہوریت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جنھوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیئے وہ سماجی پالیسیوں میں تبدیلی کے خواہاں تھے مگر ان پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکی وزارت جنگ کے سابق مشیرمائیکل مالوف نے بھی اس گفتگو میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنی مالی برتری کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور وہ ایشیا میں ایک قطبی نظام کے قیام کے خواہاں ہیں جبکہ وہ ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔