مجھے عالیہ بھٹ پسند ہیں، رنبیر کپور

جمعہ مئی 13:01

مجھے عالیہ بھٹ پسند ہیں، رنبیر کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ عالیہ بھٹ کو پسند کرتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں کہا کہ انہیں اداکار رنبیر کپور بہت پسند ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے جبکہ بلآخر اداکار رنبیر کپور نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ عالیہ بھٹ کو پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی ‘‘ دیکھی ہے جو مجھے بہت پسند آئی ہے اور یہ فلم بھارت میں بننے والی اچھی فلموں میں سے ایک ہے۔ اداکار رنبیر کپور فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم آئندہ سال 15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :