فلم ’’سنجو‘‘ کی تشہیری مہم کا بے صبری سے انتظار ہے، دیا مرزا

جمعہ 18 مئی 2018 13:01

فلم ’’سنجو‘‘ کی تشہیری مہم کا بے صبری سے انتظار ہے، دیا مرزا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ انہیں فلم ’’سنجو‘‘ کی تشہیری مہم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیا مرزا نے فلم ’’سنجو ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب فلم کی ریلیزکے لئے بے حد خوش اور پرجوش ہیں اور ہمیں فلم کی تشہیری مہم کا بے صبری سے انتظار ہے جبکہ فلم کا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم ’’ریس 3‘‘ بڑی فلم ہے اور انہیں یقین ہے کہ فلم کامیاب ہو گی۔ اداکارہ دیا مرزا ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ میں ان کی بیوی منیاتا دت جبکہ اداکار رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، انوشکا شرما، سونم کپور اور دیگر شامل ہیں جو رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :