دیشا پتانی فلم ’’بھارت ‘‘ کا حصہ بن گئیں

جمعہ 18 مئی 2018 13:01

دیشا پتانی فلم ’’بھارت ‘‘ کا حصہ بن گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی فلم ’’بھارت ‘‘ کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر نے اداکارہ دیشا پتانی کو فلم کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اداکارہ دیشا پتانی فلم ’’بھارت‘‘ کے کردار کے لئے موزوں ہیں جس کی بہت ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکار سلمان خان اور دیشا پتانی 60کی دہائی کے سرکس میں اکھٹے دکھائی دیں گے جو شائقین کے لئے ایک نئی چیز ہو گی۔ فلم ’’بھارت ‘‘ میں اداکار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی کہانی جنوبی کوریا کی فلم ’’اوڈی ٹو مائی فادر‘‘ سے ماخوذ ہے۔