عرفان خان 2 ماہ بعد فلم ’’کارواں‘‘ کے لئے ٹویٹر پر واپس

جمعہ 18 مئی 2018 13:01

عرفان خان 2 ماہ بعد فلم ’’کارواں‘‘ کے لئے ٹویٹر پر واپس
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارعرفان خان 2 ماہ بعد فلم ’’کارواں‘‘ کے لئے ٹویٹر پر واپس آگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عرفان خان نے بیماری کے بعد ٹویٹر پر واپسی اختیارکرتے ہوئے اداکاردلقوئیر سلمان( Dulquer Salmaan)اور متھالی پلکر کو فلم کارواں ‘‘ کا حصہ بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابتداء معصومیت رکھتی ہے یہ تجربہ خریدا نہیں جا سکتا۔ ہدایتکار اکرش کھرانہ کی فلم’’کارواں‘‘ میں اداکار عرفان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو رواں سال 10اگست کو ریلیز کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :