نواز شریف بیانیہ میں تبدیلی پر رضامند ہو گئے،مریم نواز نے مخالفت کر دی

مریم نواز کی بیانیہ میں تبدیلی کی مخلافت پر جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کا اظہار ناراضی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 مئی 2018 12:48

نواز شریف بیانیہ میں تبدیلی پر رضامند ہو گئے،مریم نواز نے مخالفت کر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بیانیہ میں تبدیلی پر راضی ہو گئے،تاہم ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف بیانیہ میں تبدیلی پر رضامند نظر نہیں آتی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ پیپرز کیس کے بعد نا اہل قرار دیا گیا تھا۔جس کے بعد نواز شریف نے عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’مجھے کیوں مجھے کیوں نکالا ‘‘ کا بیانیہ اپنایا۔

نواز شریف کا یہ بیانیہ عوام میں بہت مقبول ہوا۔نواز شریف نے عوام پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ان پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں تھا بلکہ انہیں صرف اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹایا گیا۔نواز شریف کا یہ بیانیہ عوام میں بے حد مقبول ہوا۔جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کے اس بیانیے کو مقبول کرنے کے لیے ان کے شانہ بشانہ نظر آئیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ متنازع انٹرویو کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شرہف پر بیانیہ میں تبدیلی کے لیے دباؤ بڑھنے لگا ہے۔نواز شریف سے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔جس میں انہوں نے نواز شریف سے اپنا بیانیہ تبدیل کرنے کی اپیل کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جنوبی پنجاب کے ارکان کے کہنے پر اپنا بیانیہ تبدیل کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔جب کہ ان کی ہدایت پر بیانیے میں تبدیلی کا ڈرافٹ بھی تیار ہوا ہے۔تاہم اب نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بیانیہ میں تبدیلی کی مخالفت کر دی ہے۔جس سے جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر و وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔