آزاد کشمیر میں لیگی حکومت ناکام، پیپلزپارٹی ہی عوامی مسائل حل کریگی،‘چوہدری راشد زمان

جمعہ 18 مئی 2018 13:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ چھ کے سینئر رہنما چوہدری راشدزمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں لیگی حکومت ناکام، پیپلزپارٹی ہی عوامی مسائل حل کریگی، قائد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ریاستی عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں اور آیندہ وزیراعظم بن کر ریاست کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرینگے، مسلم لیگ ن کی آزادکشمیر حکومت نے ریاست کو مزید مسائل میں الجھانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کیے اور کشمیر کونسل کے بل بوتے پر آزادخطہ کے حق رائے دہی کو پامال کرتے ہوئے حکومت بنائی، حکومت بنانے کے بعد ن لیگ نے نعروں، اعلانات، دعووں کے سوا کچھ نہیں کیا، اس لیے ریاستی عوام کی نظریں پاکستان پیپلزپارٹی پر لگ چکی ہیں، قائد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے پیپلز پارٹی کی صدارت کا منصب سنبھال کر پیپلزپارٹی کو ناقابل شکست قوت بنا دیا ہے، ریاستی عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو اقتدار میں پہنچانے کا عزم کرلیا ہے، تاکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر حسب روایت ریاستی عوام کے معیار زندگی کی بلندی کے لیے اقدامات کیے جاسکیں، ریاستی عوام کو ان کے بنیادی مسائل سے پیپلز پارٹی ہی نجات دلائے گی، انشائاللہ چوہدری لطیف اکبر وزیراعظم بن کر آزاد خطہ کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرینگے۔