نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرنا پڑے گا، شفقت محمود

جمعہ مئی 13:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے جنگ میں ایک دن کے لئے بھی نہیں رکنا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ میں دہشت کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دن کی تاخیر نہیں کرنی چاہیے جبکہ ملکی تحفظ کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی سے آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جب تک نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کرتے تو ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق عملدرآمد عمل کرنا چاہیے تاکہ ملک میں دہشت گرد ی اور انتہا پسندی کاخاتمہ ہوسکے۔ شفقت محمود نے کہاکہ عوام میں مقبولیت کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ آپ قانون سے بالا تر ہیں۔