واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

جمعہ 18 مئی 2018 13:17

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد42800 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد35300 کیوسک اور اخراج35300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38400کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20500کیوسک اور اخراج10600کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1394.82 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.091 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1093.05فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.10فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :