سعودی فرمانروا کے حرمین شریفین میں قرآن پاک کے 3 لاکھ نسخوں کی فراہمی کے احکامات

جمعہ 18 مئی 2018 13:17

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں قرآن پاک کے 3 لاکھ نسخوں کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں جو کہ مدینہ کے شاہ فہد قرآن پاک پرنٹنگ کمپلیکس سے مکہ میں واقع گرینڈ مسجداورمدینہ کی مسجد نبوی کے لئے فراہم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

دونوں مساجد کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے شاہ سلمان کی طرف سے مسجد نبوی کو قرآن پاک کے ایک لاکھ اور مسجد الحرام کو قرآن پاک کے دو لاکھ نسخوں کی فراہمی بڑا گراں قدر کام ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ دونوں مسجد میں عبادت کرنے والوں کوپڑھنے اور تلاوت کے لئے وافر تعداد میں قرآن پاک دستیاب ہوں ۔

شیخٰ السدیس نے انتظامی امور سے متعلقہ تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ قرآن پاک کے نسخے وصول کر لیں اور دونوں مساجد میں عباد ت گزاروں کے لئے ان کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :