سونم کپور اور ہرش وردھان کی فلموں کی اکٹھے ریلیز پر فکرمند ہوں، انیل کپور

جمعہ مئی 13:22

سونم کپور اور ہرش وردھان کی فلموں کی اکٹھے ریلیز پر فکرمند ہوں، انیل ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ وہ بطور باپ سونم کپور اور ہرش وردھان کپور کی فلموں کی اکٹھے ریلیز پر فکرمند ہیں اور صرف اپنے بچوں کی بہتری چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور نے بیٹی سونم کپور کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ اور بیٹے ہرش وردھان کپور کی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کے یکم جون کو باکس آفس پر ٹکرائو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا فیصلہ سٹوڈیوز اور ڈسٹری بیوٹرز نے کرنا ہوتا ہے اور میں نے کبھی اپنے کیریئر میںکسی پر فلم کی ریلیز سے متعلق اپنی مرضی نہیں تھوپی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بطور باپ سونم کپور اور ہرش وردھان کپور کی فلموں کی اکٹھے ریلیز پر فکرمند ہیں اور صرف اپنے بچوں کی بہتری چاہتے ہیں۔ اداکار انیل کپور فلم ’’ریس 3 {‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :