ن لیگ میں کون مخبریاں کر رہا ہے؛ جماعت نواز شریف کیمپ اور شہباز شریف کیمپ میں تقسیم ہو گئی

نواز شریف کی طرح کھل کر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بولنے والے ارکان کو ہی پارٹی میٹنگز میں بلانے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 مئی 2018 13:07

ن لیگ میں کون مخبریاں کر رہا ہے؛ جماعت نواز شریف کیمپ اور شہباز شریف ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2018ء) ن لیگ میں کون مخبریاں کر رہا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جماعت نواز شریف کیمپ اور شہباز شریف کیمپ میں تقسیم ہو گئی۔نواز شریف کی طرح کھل کر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بولنے والے ارکان کو ہی پارٹی میٹنگز میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی اخبارکی ایک رپورٹ کے مطابق با وثوق زرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اندر ایک گروپ نواز شریف کو اداروں کے خلاف سخت رویہ رکھنے کے لیے سپورٹ کر رہا ہے۔

اسی گروپ کا یہ کہنا ہے کہ ن لیگ میں تمام ایسے افراد جس کا تعلق مشرف دور سے رہا ہے۔ان کو کسی صورت بھی ن لیگ کے اہم اجلاسوں میں نہ بلایا جائے۔کیونکہ وہی ارکان کسی کے مخبر ہو سکتے ہیں۔شہباز شریف نے اس گروپ کی مخلافت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں سب کو ساتھ رکھنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتتحال کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی ہونے والی میٹنگز میں پارٹی کے ارکان ایک دوسرے کو یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ تمھارا تعلق شہباز شریف کیمپ سے ہے۔

جب کہ تمھارا تعلق نواز شریف کے کیمپ سے ہے۔مصدقہ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم میٹنگز میں صرف ان ارکان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو نواز شریف کی طرح کھل کر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بولیں گے۔جو ارکان کھل کر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں بولیں گے۔ان کو میٹنگ میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔بلکہ ان کی وفاداری پر بھی شک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ نواز شریف کے حالیہ بیان نے پارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کا گروہ ہی الگ ہے جو اب مزید مسلم لیگ ن میں رہنا نہیں چاہتے۔ یہی وجہ ہےکہ مسلم لیگ ن اختلافات کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے جس سے ممکنہ طور پر آئندہ الیکشن میں انہیں نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے