پاکستان ٹیم بیس بال انڈر 12 اور 18 ایشیاء کپ کھیلے گا

جمعہ 18 مئی 2018 13:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان ٹیم بیس بال انڈر 12 اور 18 ایشیاء کپ کھیلے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیس بال فیڈریشن ایشیاء نے پاکستان کی انڈر 12 اور 18 ٹیموں کی ایشیاء کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بیس فیڈریشن ایشیا ء نے رواں برس انڈر 12 ایشیاء کپ اور انڈر 18 ایشیا ء کپ کا انعقاد کرنا ہیاور دونوں ایونٹس اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالیفائی راونڈز بھی ہیں ،ْان ایونٹس میں شرکت کیلئے بیس بال فیڈریشن ایشیا نے تصدیق کر دی ہے اور حتمی ٹیموں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

انڈر 12 ایشیاء کپ میں پاکستان ، جاپان، کوریا، چائنیز تائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیا ء ، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں جبکہ انڈر 18 ایشیا ء کپ میں پاکستان، جاپان، کوریا، چین، چائنیز تائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیاء ، سری لنکا، تھائی لینڈ ، انڈیا اور سنگاپور شریک ہوں گے۔