آغاخان جم خانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے آغاخان جم خانہ کرکٹ گرائونڈ کراچی میں شروع ہوگا

جمعہ مئی 13:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) آغاخان جم خانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے آغاخان جم خانہ کرکٹ گرائونڈ کراچی میں شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ میں سعید اجمل اکیڈمی اور شامیل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح عبدالسلطان خیمانی کریں گے ٹورنامنٹ میں کراچی کے 10 جبکہ لاہور اور فیصل آباد کی ایک ایک ٹیم شرکت کریگی۔ دفاعی چیمپئین ڈالر ایسٹ کو گروپ ’’اے‘‘ میں رکھا گیا ہے۔ گروپ ’’اے‘‘ میں ڈالر ایسٹ، ایکمی ٹیکنالوجی انجینئرنگ، جعفر برادرز ، ذی اسٹیس۔ گروپ ’’بی‘‘ میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی، ٹپال سی سی، عمر سی سی، شمیل سی سی،گروپ ’’سی‘‘ آغا خان جیم خانہ، آغا اسٹیل، قاسمی سی سی، سونی ایسوسی ایٹس مشتمل ہے۔