اینڈی مرے کا ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان

ایونٹ 11 سے 17 جون تک ہالینڈ میں کھیلا جائیگا ،ْغیر ملکی میڈیا

جمعہ 18 مئی 2018 13:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے رواں سال جون میں ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ 11 سے 17 جون تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا اور یہ ان کا سرجری کے بعد پہلا ایونٹ ہو گا، 30 سالہ برطانوی کھلاڑی نے آخری مرتبہ 2015ء میں ہالینڈ میں ٹورنامنٹ کھیلا تھا۔ اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں یہ ایونٹ میرے لئے بہت مددگار ثابت ہو گا، میں نے اس ٹورنامنٹ کے بارے بہت کچھ سنا ہوا ہے، امید ہے کہ کورٹ بھی اچھی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :