مصر نے ماہ رمضان کے دوران غزہ سے ملنے والی سرحد کو کھولنے کا اعلان کر دیا

س اقدام کا مقصد مشکلات میں گھرے غزہ کے شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے،مصری صدر

جمعہ 18 مئی 2018 13:27

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) مصر نے ماہ رمضان کے دوران غزہ سے ملنے والی سرحد کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری سربراہ مملکت عبدالفتح السیسی نے رفح سرحدی گزر گاہ کو اس پورے مہینے کے دوران کھولے رکھنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

السیسی کے بقول اس اقدام کا مقصد مشکلات میں گھرے غزہ کے شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ رفح اسرائیلی ناکہ بندی کے بغیر وہ واحد سرحدی گزر گاہ ہے، جس کے ذریعے غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران مصر کی جانب سیاس راستے کو زیادہ تر بند ہی رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :