لیبیا کی فوج کا درنہ شہر کے کئی ٹھکانوں پر کنٹرول ، 21 دہشت گرد گرفتار

عوام دہشت گرد گروپوں کے نشانچیوں سے دوٴْر رہیں جو شہر میں گھروں کی چھتوں کو استعمال کر رہے ہیں،فوج کا انتباہ

جمعہ 18 مئی 2018 13:27

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) لیبیا میں سرکاری فوج کے میڈیا کوآرڈی نیٹر عبدالکریم صبرہ نے بتایا ہے کہ لیبیا کی فوج کے یونٹس درنہ شہر کی جانب پانچ اطراف سے پیش قدمی کر رہے ہیں۔صبرہ نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ فوج نے درنہ کے جنوب میں واقع علاقے الحیلہ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر لیبیا کی فوج نے ایک بیان مین درنہ کی مقامی آبادی کو خبردار کیا کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے نشانچیوں سے دوٴْر رہیں جو شہر میں گھروں کی چھتوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق فوج نے لڑائی کے دوران شہر کے اطراف دہشت گرد گروپوں کے مورچہ بند ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔دوسری جانب لیبیا کی فوج کے حربی ذرائع ابلاغ کے شعبے نے 21 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 6 افراد مختلف غیر ملکی شہریتوں کے حامل ہیں۔ شعبے کے مطابق لڑائی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :