امریکی پابندیوں کے بعد ایران میں کاروبار ناممکن ہوگیا ،

عالمی کنٹینرجہازراں فرم اگرآپ کا امریکا میں بھی کاروبار ہے تو پابندیوں کے بعد ایران میں کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے،سی ای اوکی گفتگو

جمعہ 18 مئی 2018 13:27

امریکی پابندیوں کے بعد ایران میں کاروبار ناممکن ہوگیا ،
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) دنیا کی بڑی کنٹینر جہاز راں فرم اے پی مولر مارسک نے ایران میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ امریکا کی ایران کے خلاف دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کے بعد اس کے لیے وہاں کاروبار نا ممکن ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈنمارک کی اس فرم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) سورن سکو نے برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہ اگر آپ کا امریکا میں بھی کاروبار ہے تو پھر امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد آپ ایران میں کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے اور امریکا میں ہمارا وسیع کاروبار ہے۔انھوں نے کہا کہ میں ایران میں کاروبار بند کرنے کے ٹھیک وقت کی تفصیل تو آگاہ نہیں ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم یہ کاروبار بند کرنے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :