بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد،

نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ مئی 13:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ نہ صرف اٴْمت مسلمہ کیلئے باعث رحمت و عقیدت ہے بلکہ ماہِ مبارک کو دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہِ صیام میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم افراد اور مشہور شخصیات کی جانب سے بھی رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔