Live Updates

قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کے پہلے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 18 مئی 2018 13:20

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کا پہلا اجلاس ممبر اسمبلی کاچو امتیاز حیدر کی صدارت میں سپیکر کے چیمبر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران جاوید حسین، ممبر اسمبلی شیرین اختر اور ہوم سیکرٹری جواد اکرم اور محکمہ پولیس کے عہدیداروں نے شر کت کی۔اجلاس میں کمیٹی کو سحر وافطاری اور ترویح کے دوران سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمیٹی نے محکمہ داخلہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہرممکن تعاون اور وسائل کے فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر کمیٹی نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ غیر ملکی سیاحوں کو سکیورٹی کے نام پر ہر جگہ چیک کرکے بے جاتنگ نہ کیا جائے ۔ محکمہ داخلہ نے بتایا رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتی کوکنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ ہمہ وقت الرٹ رہے تاکہ لوگوں کوسرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے ملے،بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات