ریسکیو 1122 کے زیراہتمام شیخ ملتون نرسنگ سکول میں ٹریننگ

جمعہ 18 مئی 2018 13:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء)ریسکیو1122کے اہلکاروں نے شیخ ملتون نرسنگ سکول میں 70 نرسز کو ابتدائی طبی امداد(بیسک لائف سپورٹ) کی تین روزہ خصوصی تربیت فراہم کی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے شیخ ملتون نرسنگ سکول میں طالبات کیلئے خصوصی تربیتی سیشن کا اہتمام کیا جس میں ریسکیو1122مردان کے ٹریننگ انچارج سعادت اللہ خان اور طارق عزیز نے نرسنگ طالبات کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متاثرہ افراد کی زندگی بچانے اوراپنے ہوش و حواس کھو دینے والے مریضوں کے دل اور پھیپھڑوں میں سانس کی بحالی کے عمل اور ایڈوانس لائف سپورٹ کورس کے متعلق تربیت دی۔