تیمرگرہ میںگرانفروشی پر15 دکاندار وں کے خلاف مقدمات درج

جمعہ مئی 13:20

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد اشفاق خان نے محکمہ صحت اور پولیس کے ہمراہ تیمرگرہ بازارکے مختلف بازاروںمیںکریک ڈاون کرتے ہوئے مقررہ ریٹ سے زیادہ وصول کرنے ، نر خنامے نہ رکھنے ، درجنوں دودھ اور سبزی فروشوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی تیمرگرہ محمد اشفاق خان نے تاجروں اور دکاندانوں کو انتباہ کیا کہ ماہ صیام کے دوران ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے گریز کیا جائے بلکہ مناسب منافع کے ساتھ روزمرہ اشیاء فروخت کرکے روزہ داروں کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کیا جائے،بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :