جامعہ پشاور،شعبہ صحافت میں طلباء کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد

جمعہ مئی 13:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) جامعہ پشاورکے شعبہ صحافت میں اصلاحاتی نظام تعلیم کے پریویس کے طلباء کے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں طلباء اوراساتذہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،سیشن کے اختتام پرمنعقدہ تقریب میں طلباء نے اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب دادوصول کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطلباء نے گلوکاری ،شاعری اوررقص کامظاہرہ کیا۔قیصرہ خانم،راحیلہ اورکبیریا نے اپنی شاعری سے تقریب کوچارچاندلگادیئے،تقریب کے آرگنائزرشامل عزیرخان،الیاس وزیر،وقاص زیب،محمدجمال،ہمایون بابراورجلیل تھے۔

متعلقہ عنوان :