ٹرمپ کی جرمنی پر تنقید

جمعہ مئی 13:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی شعبے پر کم خرچ کرنے کے حوالے سے جرمنی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن ملک جرمنی روس سے اربوں ڈالر کی گیس تو خریدتا ہے لیکن اپنی مسلح افواج پر مناسب رقم خرچ نہیں کرتا۔ یہ بیان انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کے دوران دیا۔ امریکی صدر نے اس موقع پر اس عسکری اتحاد کے رکن ممالک کی طرف سے اپنی اپنی مجموعی قومی پیداوار کا دو فیصد حصہ نیٹو کو دینے کے مطالبے کو دہرایا۔ جرمنی اپنے دفاعی اخراجات کو بڑھانے کا اعلان کر چکا ہے۔