مقدونیا اور یونان کے مابین نام کے تنازعے کا حل تلاش کر لیا گیا، زائیف

جمعہ 18 مئی 2018 13:20

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) مقدونیا کے وزیر اعظم زوران زائیف نی کہا ہے کہ یونان کے ساتھ نام کے تنازعہ کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔ زائیف کے بقول یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس کے ساتھ اس سلسلے میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے مختلف امکانات پر بات ہوئی ہے۔ دوسری جانب سپراس کے بقول وہ ابھی یہ کہہ نہیں سکتے کہ اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے۔ مقدونیا اور یونان کے مابین نام کے حوالے سے یہ تنازعہ پچیس سال پرانا ہے۔ یونانی موقف ہے کہ نام ’مقدونیا‘ کا تعلق ان کے قومی ورثے سے ہے۔

متعلقہ عنوان :