پلاسٹک کے باعث پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام کے لئے کام کرنا اعزاز کا باعث ہے، راج کمار رائو

جمعہ 18 مئی 2018 13:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے باعث پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام کے لئے کام کرنا اعزاز کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے کہا کہ پلاسٹک کے باعث پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کے شعبہ ماحولیات اور وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ کام کرنا اعزاز کا باعث ہے۔ اداکار راج کمار رائو فلم ’’سٹری‘‘ اور ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔