خواجہ سعدرفیق اور ڈاکٹرآصف کرمانی کی لڑائی کی اصل وجہ سامنے آ گئی

خواجہ آصف جیسے لوگ ڈبل گیم کرتے ہیں،ان کے چوہدری نثار سے بھی روابط ہیں،ڈاکٹر آصف کرمانی کی چوہدری شیر علی سے کی گئی سرگوشی خواجہ سعد رفیق نے سن لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 مئی 2018 13:23

خواجہ سعدرفیق اور ڈاکٹرآصف کرمانی کی لڑائی کی اصل وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی میں لڑائی کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں و فاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی میں شدید تلخ کلامی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائیں،جس پر خواجہ سعد رفیق احتجاجاً اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

تاہم اب خواجہ سعدرفیق اور ڈاکٹرآصف کرمانی کی لڑائی کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق باتھ روم کے قریب ڈاکٹر آصف کرمانی اور چوہدری شیر علی گپ شپ کر رہے تھے۔اس دوران ڈاکٹر آصف کرمانی نے سر گوشی کے انداز میں کہا کہ خواجہ آصف جیسے لوگ ڈبل گیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف کرمانی نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف پارٹی اجلاس کی خبریں باہر پہنچاتے ہیں۔

ڈاکٹر کرمانی نے مزید کہا کہ میاں صاحب کو پتہ نہیں چلتا۔اور ساتھ یہ بھی کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے چوہدری نثار سے روابط ہیں۔خواجہ آصف نے یہ تمام گفتگو باتھ روم میں سن لی اور باہر آتے ہی آگ بگولا ہو گئے۔جس کےبعد خواجہ سعد رفیق نے یہ معاملہ پارٹی اجلاس میں اٹھا دیا اور ڈاکٹر آصف کرمانی کو کھری کھری سنا دیں۔تاہم خواجہ سعد رفیق نے ان تمام خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آصف کرمانی قریبی عزیز اور نہایت قابل احترام ہیں، ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ،میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے،ہم سب نواز شریف کے بیانیے ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے داعی اور علمبردار ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: