نگراں وزیر اعظم کیلئے مجوزہ ناموں پر غور کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات

جمعہ 18 مئی 2018 13:40

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) نگراں وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں پر غور کیلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ ناموں پرغورکیا گیاواضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔