31 واں آغاخان جیم خانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے آغاخان کرکٹ گرائونڈ کراچی میں شروع ہوگا

جمعہ 18 مئی 2018 14:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) 31ویں آغاخان جیم خانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے آغاخان جیم خانہ کرکٹ گرائونڈ کراچی میں شروع ہوگا، افتتاحی میچ سعید اجمل اکیڈمی اور شامیل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ کا افتتاح عبدالسلطان خیمانی کریں گے ٹورنامنٹ میں کراچی کے 10 جبکہ لاہور اور فیصل آباد کی ایک ایک ٹیم شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپین ڈالر ایسٹ کو گروپ ’’اے‘‘ میں رکھا گیا ھے۔ گروپ ’’اے‘‘ میں ڈالر ایسٹ، ایکمی ٹیکنالوجی انجر?یرنگ ، جعفر برادرز ، ذی اسٹیس۔ گروپ ’’بی‘‘ میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی، ٹپال سی سی، عمر سی سی، شمیل سی سی،گروپ ’’سی‘‘ آغا خان جیم خانہ، آغا اسٹیل، قاسمی سی سی، سونی ایسوسی ایٹس مشتمل ہے۔