سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کا اولیمپئن منصور احمد کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ مئی 14:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے اولیمپئن منصور احمد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے، انہوں نے کہا کہ منصور احمد نے ہاکی کے گول کیپنگ کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور کوشش کی لیکن ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، واضع رہے کہ 1994ء میں پاکستان نے آخری بار ان کی گول کیپنگ میں چیمپیئن ہونے کاعزاز حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :