ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان

الیکشن کمیشن نے تاریخ سے متعلق اہم اعلان کردیا

جمعہ مئی 14:24

ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک آئندہ انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، قانون میں واضح طور پر طریقہ کا رموجود ہے، صدر مملکت الیکشن کمیشن کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرینگے۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک آئندہ انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، انتخابات کی تاریخ ویب سائٹ پر ڈالے جانے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کیسے ویب سائٹ پر کوئی تاریخ ڈالی گئی ہے۔