تیل کے کنوؤں کی کھدائی میں شریک سعودی خاتون پٹرولیم سائنس دان

جمعہ مئی 14:58

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سعودی عرب میں پٹرولیم سائندان خاتون ڈاکٹر عبیر العلیان نے کہا ہے کہ سعودی خاتون کے لیے شعبوں میں تنوّع آیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عبیر العلیان مشرق وسطی میں گیس اینڈ آئل میں ویمن آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ گزشتہ برس انہیں یہ اعزاز توانائی کے شعبے میں گراں قدر کوششوں پر دیا گیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو کے لیے کنوؤں کی کھدائی کے رساؤ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے جدّت کا حامل طریقہ پیش کیا۔۔ڈاکٹر عبیر نے سعودی خواتین کے لیے اپنے پیغام کہا کہ جب عورت کسی مرد کے مقابلے میں آتی ہے تو پھر اس مرد کو قائل کرنا مشکل ہو جاتا ہے بالخصوص اٴْن پیشوں میں جن کے بارے میں یہ معروف ہے کہ یہ مردوں کے لیے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے کام پر یقین رکھتی ہیں یا اس شعبے میں کام کی خواہش رکھتی ہیں تو فورا اسے انجام دے ڈالیے۔۔ڈاکٹر عبیر کے مطابق ماضی کے مقابلے میں سعودی خاتون کے لیے شعبوں میں تنوّع آیا ہے اور اب وہ ترقی کے سفر میں مرد کی شراکت دار بن چکی ہے۔