جوہری معاہدے کی خلاف ورزی یکطرفہ اقدامات کے فروغ کا باعث بنے گی،ایران

جمعہ 18 مئی 2018 14:58

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے دنیا میں یکطرفہ اقدامات کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے عالمی امن و سلامتی کی بالادستی کے لئے بین الاقوامی قوانین کی مضبوطی کے عنوان سے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر انتباہ دیا ہے کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی سے دنیا میں یکطرفہ اقدامات کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں یکطرفہ اقدامات کو فروغ دینا ایک ناکام تجربے کی عکاسی ہے اورآج جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے ذریعے ایسے ناکام تجربے کے لئے ماحول بنایا جارہا ہے۔غلام علی خوشرو نے کہا کہ عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرتا آرہا ہے تاہم امریکا نے عالمی قوانین بالخصوص اقوام متحدہ کے منشور کے برعکس اپنے تمام وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :