سگنیفائی کی کمپنی کی شراکت داری سے متعلق دفعات میں ترمیم،

اپنا نام فلپس لائٹنگ این وی سے سگنیفائی این وی کرلیا

جمعہ مئی 15:10

سگنیفائی کی کمپنی کی شراکت داری سے متعلق دفعات میں ترمیم،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) لائٹنگ کی دنیا میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والی سگنیفائی نے جمعہ کو کمپنی کی شراکت داری سے متعلق دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے اپنا نام فلپس لائٹنگ این وی سے سگنیفائی این وی کر کے اپنی کمپنی کے نئے نام کا اجراء کیا ہے۔ سگنیفائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک رونڈولاٹ نے کہا کہ ہم نے اپنی کمپنی کا نیا نام اس خیال سے منتخب کیا کہ کس طرح روشنی ایک جدید اور انٹیلی جنٹ لینگوئج بن چکی ہے جو پیغام پہنچانے اور آپس میں ربط پیدا کرنے کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔

یہ ہمارے اسٹریٹجک وژن اور مقاصد کا واضح اظہار ہے تاکہ روشن زندگیوں اور ایک بہتر دنیا کے لئے روشنی کی غیر معمولی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ سگنیفائی رائل فلپس کے ساتھ موجودہ لائسنسنگ معاہدے کے تحت اپنی مصنوعات کے لئے فلپس برانڈ کا نام استعمال کرنا جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی جن ممالک میں فعال ہے، ان میں 2019ء کے آغاز سے اپنے نام کی تبدیلی کو لاگو کرنے کی توقع رکھتی ہے۔

آئنڈ ہوون، دی نیدرلینڈز میں فلپس کے نام سے قائم ہونے کے بعد ہم نے لائٹنگ کی صنعت میں ایسی جدتوں کو فروغ دیا جس نے پیشہ ورانہ اور صارفین کی مارکیٹوں میں 127 سالوں سے زیادہ عرصہ خدمات انجام دیں۔ 2016ء میں ہم نے فلپس سے علیحدگی کرتے ہوئے ایک علیحدہ کمپنی بنائی جو ایمسٹرڈیم یورو نیکسٹ اسٹاک ایکسچینج (AEX) پر موجود ہے۔ ہم مارچ 2018ء میں AEX کے بینچ مارک انڈیکس میں شامل کئے گئے۔

70 سے زائد ممالک میں موجود ہوتے ہوئے اور دنیا بھر میں 32000 افراد کے ساتھ سگنیفائی نے 2017ء میں 7 ارب یوروکی فروخت کی اور تحقیق و ترقی کی مد میں 354 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی۔ ایرک رونڈولاٹ نے کہا کہ روشنی ایک بنیادی اہمیت کے اصول نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور اس کو نیٹ ورک، سافٹ ویئر اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے جوڑنے کے بعد ہم نے ایک جدید دور کا آغاز کیا جہاں روشنی منور کرنے سے بڑھ کر ویلیو فراہم کرتی ہے۔ سگنیفائی کی خبریں نیوزروم، ٹوئٹر اور لنکڈ ان پر موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لئے معلومات انویسٹر ریلیشنز کے صفحے پر دستیاب ہیں۔