صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ‘خادم حسین

صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری بڑھے گا،رمضان المبارک میں صنعتی شعبہ کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے

جمعہ مئی 15:14

صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے انہوںنے رمضان المبارک میں صنعتی شعبہ میں10گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں صنعتی شعبہ کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے کیونکہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتی پہیہ رکنے سے صنعتیں بند اور مزدور بے روزگاری کا شکار ہورہے ہیں اس لیے فوری طور پر صنعتی شعبہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تاکہ صنعتی شعبہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے۔