․ملکہ ہانس‘اوباش نوجوان گروہ کے ہاتھوں کمسن لڑکی اغوا،1ماہ تک مسلسل درندگی کانشانا بنانے کے ساتھ ساتھ برہنہ ویڈیوز بھی بناتے رہے

جمعہ 18 مئی 2018 15:14

․ملکہ ہانس‘اوباش نوجوان گروہ کے ہاتھوں کمسن لڑکی اغوا،1ماہ تک مسلسل ..
ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) اوباش نوجوان گروہ کے ہاتھوں کمسن لڑکی اغوا،1ماہ تک مسلسل درندگی کانشانا بنانے کے ساتھ ساتھ برہنہ ویڈیوز بھی بناتے رہے،مقدمہ درج ہونے پرفرار ملزمان مدعی فریق کوبلیک میل کرنے لگے ،متاثرہ خاندان سراپا احتجاج ،تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ محلہ پیر حاجی شاہ کی رہائشی پروین بی بی دکان سے سودا سلف لینے جارہی تھی کہ راستہ میں کھڑے مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان وقار وغیرہ نے اسے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیااور ایک کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،متاثرہ مذکور کے مطابق ملزمان نے دوران زیادتی اس کی برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں اورمذید ایک ماہ تک ایسا ہی کرتے رہے،آخر دوران تلاش اس کے شور واویلا کرنے پر اس کے والد و دیگر گواہان نے آکر اس کی جان بچائی،اور پولیس کو خبر کر دی،متاثرہ مذکور کے والد کے مطابق پولیس نے مقدمہ نمبری168/18 درج توکرلیا مگر ملزمان تاحال گرفتار نا ہوسکے ،جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوران واردات بنائی گئی ویڈیوز کے ذریعے اب وہ انہیں مذید بلیک میل کررہے ہیں ،ملزمان کی عدم گرفتار وپولیس رویہ کے خلاف سراپا احتجاج بنے ورثاء کا کہنا تھاکہ اگر ملزمان نے ویڈیوز وائرل کردیں تو وہ کسی کو منع دکھانے کے قابل نا رہیں گی-

متعلقہ عنوان :