مقبوضہ کشمیر‘ قابض انتظامیہ خان سوپور ی کو مسلسل نظر بند رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، اہلخانہ

جمعہ 18 مئی 2018 15:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنما غلام محمد خا ن سوپور ی کے اہلخانہ نے انکی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمد خان سوپور ی 15فروری2017سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر رکھا ہے جسے عدالت کئی مرتبہ کالعدم قرار دے انکی رہائی کے احکامات دے چکی ہے لیکن اسکے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

نظر بند رہنما کے اہلخانہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ عدالت نے تین مئی کو بھی انکی رہائی کے احکامات دیے تھے لیکن بھارتی پولیس نے رہائی کے فوراً بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نی71سالہ غلام محمد خان سوپوری پر تیسری مرتبہ لاگو کیا جانیو الاکالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ رواں برس 20مارچ کو کالعدم قرار دیا تھاجس کے بعد انہیں امید پیداہوئی تھی کہ انہیں اب رہا کیا جائے گالیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ غلام محمد خان سوپوری کو مسلسل نظر بند رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :