صوبہ پنجاب میں مختلف ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 4 ارب روپے سے زائد کی منظوری

جمعہ 18 مئی 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 65 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 46کروڑ 12لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی65ویں اجلاس میںجن3ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں فیصل آباد میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کی اپ گریڈیشن (ترمیمی) کیلئے 78 کروڑ 7 لاکھ 98 ہزار روپے ، صوبہ میں شہریوں کی سہولیات اور سروس سنٹر (ای خدمت مرکز) کے قیام (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 26 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار روپے اور ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ اور ضلع میانوالی کے درمیان پل اور روڈ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 41 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :