فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی،نفیسہ شاہ

جمعہ 18 مئی 2018 15:23

فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی،نفیسہ شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی جب مرزا فیملی کو نواز رہی تھی تو کیا اس وقت سب ٹھیک تھا فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ جسے پارٹی نے بڑا عہدہ دیا اسے ایسی الزام تراشی زیب نہیں دیتی، چار بار بدین سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں، اس وقت علاقے کی محرومی یاد نہیں آئی ۔

انہوں نے کہا کہ مرزا فیملی نے ماضی میں جو قرضے معاف کرائے اسے بھی ریکارڈ پر لایا جائے، مرزا خاندان شہید بی بی کے خاندان اور جماعت پر الزام تراشی پر اتر آیا ہے، یہ لوگ ایک طرف بی بی شہید کا تدکرہ کرتے ہیں تو دوسری طرف دشمنوں سے اتحاد بناتے ہیں۔