دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد2 ہزار 754 ہوگئی

جمعہ 18 مئی 2018 15:23

دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد2 ہزار 754 ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 2 ہزار754 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ 680 کا تعلق امریکا سے ہے جوچین ،بھارت اور جرمنی کے ارب پتیوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک سروے کے مطابق چین کے 338 ، بھارت کے 104 ، برطانیہ کے 90 اور سعودی عرب اور امارات کے 62 افراد ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہیں ۔دوہزار سولہ کے مقابلے میں ارب پتی افراد کی دولت میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا جو اب نو اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر ہے۔گزشتہ برس کے مقابلے میں ارب پتی خواتین کی تعداد میں بھی اٹھارہ فی صد اضافہ ہوا، ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس امیرترین شخص قرار پائے ، ان کی مجموعی دولت ایک سو پینتیس ارب ڈالر ہے، دوسرے نمبر پر بل گیٹس اور پھر وارن بفے رہے۔