کراچی کے ساحل پر پکنک منانے والے جلدی بیماریوں کا شکار

جمعہ 18 مئی 2018 15:23

کراچی کے ساحل پر پکنک منانے والے جلدی بیماریوں کا شکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) شہر قائد کراچی کے ساحل پر تفریح(پکنک)منانے والے ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے چشم کشا رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس کے مطابق سیوریج کے پانی کی وجہ سے کراچی کے ساحل پر پکنک منانے والے شہری جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں،واٹر کمیشن نے سیکرٹری ڈیفنس کو وضاحت کے لیے پیر کے روز طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے کراچی کے ساحلوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ سیوریج کا پانی 4 مقامات پر سمندر میں چھوڑا جارہا ہے۔ اس حوالے سے واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں پی سی آر کے تحقیقی افسر ڈاکٹر مرتضی کو سمندر میں چھوڑے جانے والے پانی کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ دو دریا اور سی ویو پر زیر تعمیرعمارتوں کا بھی مکینزم نہیں۔ واٹر کمیشن کے سربراہ نے تحریری حکم نامے میں سیکرٹری ڈیفنس کو بھی وضاحت کے لیے پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :