آمدِ رمضان،البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی سنگھ پورہ رمضان بازاراورجامع مسجد عثمانیہ حنفیہ میںخصوصی صفائی وآگاہی مہم

خطیب صاحب سے خطبہ جمعہ میں صفائی ستھرائی کو موضوع بنانے کی درخواست،سنگھ پورہ رمضان بازار میں آگاہی بروشیر ز اور رمضان کیلنڈر تقسیم

جمعہ 18 مئی 2018 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ہالبیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام نمازِ جمعہ سے قبل جامع مسجد عثمانیہ حنفیہ میں ہفتہ وار صفائی و آگاہی مہم کا انعقاد کی گیا۔ مجاہدآباد میں واقع جامع مسجد میں البیراک ٹیم نے خطیب صاحب سے ملاقات کی اور اپنے خطبہ جمعہ اور درس میں صفائی ستھرائی کو موضوع بنانے کی درخواست کی۔

مسجد کی انتظامیہ کو رمضان کیلنڈرز بھی تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں البیراک ٹیم نے سنگھ پورہ رمضان بازار انتظامیہ، دکانداروں اور خریداروں میں شعور بیداری کیلئے صفائی و آگاہی سرگرمی کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

دکانداروں، خریداروں اور راہگیروں میں رمضان کیلنڈرز تقسیم کئے گئے جبکہ دکانداروں سے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ بیگز کا استعمال کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔

مزید براں، البیراک سینٹری ورکرز نے سنگھ پورہ رمضان بازار میں صفائی آپریشن کے بعد چونے کا چھڑکائو کیا۔واضح رہے کہ البیراک ویسٹ مینجمنٹ ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان بازاروں اور ان کی اطراف میں صفائی کے خصوصی انتظامات کر رہی ہے۔ صفائی عملہ دو مختلف شفٹوں میں صفائی کے امور سرانجام دے گا۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود اور سلمان اعجاز اور شہزاد احمد سرگرمی میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :