ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے انعامی مقابلہ زیادہ پیدوار کے پوزیشن ہولڈر کاشتکاروں میں مفت زرعی آلات تقسیم کئے

حکومت کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور انکے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ‘ڈی سی سائرہ عمر

جمعہ مئی 15:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے انعامی مقابلہ زیادہ پیدوار کے پوزیشن ہولڈر کاشتکاروں میں مفت زرعی آلات تقسیم کئے ۔ تفصیل کے مطابق کسان پیکج کے تحت محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ کی سطح پر مختلف فصلوں آلو‘مکئی ‘دھان اور آمرود وغیرہ کی زیادہ پیدوار کے حوالے سے انعامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے بھرپور شرکت کی اور مکئی کی فصل کے پیدواری مقابلے میںصوبہ بھر میں اول ور سوئم جبکہ آلو کی فصل کے پیدوار ی مقابلے میں سوئم اور دھان کی فصل میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ۔

ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے پنجاب بھرمیں پیدوار ی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کاشتکاروں میں زرعی آلات روٹا ویٹر ‘ویل بیرو‘ٹریکٹر ‘مائونٹر سپریئر ‘لیزر لینڈ لیولرز ‘ٹریکٹر ٹرالی ‘میز پلانٹر ‘ڈیسک ہیرو ‘پوٹیٹو ڈگر تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )احمد نوید امجد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے زرعی آلات حاصل کرنیوالے کاشتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور انکے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :