کلثوم نواز کی نااہلی درخواست 12جون کو سماعت کیلئے مقرر

درخواست میں کلثوم نواز،وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بنایا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 15:29

کلثوم نواز کی نااہلی درخواست 12جون کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کیلئے دائر درخواست 12جون کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری بسمہ نورین کی جانب سے کلثوم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 12جون کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

درخواست میں کلثوم نواز،وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 120 میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم پرمریم نواز نے کروڑوں روپے خرچ کیے۔کلثوم نواز بیماری کے باعث تاحال اپنے عہدے کا حلف تک نہیں اٹھا سکیں ،ْوہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر بھی پوری نہیں اترتیں۔