پاکستان تحریک انصاف نے مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے اپنی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیارکرلیا

جمعہ مئی 15:29

پاکستان تحریک انصاف نے مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے اپنی ممکنہ حکومت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے اپنی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیارکرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ کامیابی اور حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا پلان آئندہ ہفتے اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جاری کریں گے۔پلان میں معیشت کی بحالی، خارجہ محاذ پر تعلقات کے حوالے عملدرآمد کا لائحہ عمل، تعلیم صحت، روزگار، نواجوانوں اور خواتین سے متعلق عملی پالیسیوں کا اعلان ہوگا۔