محکمہ برقیات اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت کے باعث شہر بھر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

جمعہ 18 مئی 2018 15:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) محکمہ برقیات اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت کے باعث شہر بھر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ! کربلا کا سماں ،ْ عوام نے شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآبا کے مختلف علاقوں میں محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رک نہ سکا ! بجلی کی بار بار بندش کے باعث پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوگئی !مختلف علاقے پانی سے محروم ! روزہ دار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ عوام کو پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئی ہے وہاں وہ مسائل کس طرح حل کرے گی ، عوام کا کہنا ہے کہ اگر شہریوں کو پانی نہ ملا تو شدید احتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ اور محکمہ برقیات پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :