بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر ! کشمیر سمیت آزادکشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

وادی میں شٹر ڈائون ہڑتال جبکہ بھارتی افواج کی جانب سے حریت رہنمائوں کو نظر بند کرنے اور گرفتاریاں کرنے کا سلسلہ شروع

جمعہ مئی 15:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر ! کشمیر سمیت آزادکشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان ! ،ْ وادی میں شٹر ڈائون ہڑتال جبکہ بھارتی افواج کی جانب سے حریت رہنمائوں کو نظر بند کرنے اور گرفتاریاں کرنے کا سلسلہ شروع ! مظفرآباد میں پاسبان حریت کی جانب سے احتجاج ریلی کا انعقاد ! ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر جہاں وادی کو چھائونی کی شکل میں تبدیل کردیا ہے وہاں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان بھی کررکھا ہے جبکہ حریت پسندوں کی نظر بندی اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر غزالی کی کال پر آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں یوم سیاہ کے طو ر پر منانے کا اعلان کردیا اِس سلسلے میں مظفرآباد میں شہید مظفروانی چوک پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عزیر غزالی کررہے تھے ، احتجاجی مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو آگ بھی لگائی اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔