مظفرآباد‘گڈ گورننس اور میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ! کرپٹ مافیا بازی لے گئی

جمعہ 18 مئی 2018 15:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) گڈ گورننس اور میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ! کرپٹ مافیا بازی لے گئی ! ٹیچر فائونڈیشن سب سے پہلے نمبر پر ،ْ ایک طرف ملازمین کی فوج دوسری جانب عرصہ دراز سے خسارے میں چلنے والا ادارہ ٹیچر فائونڈیشن نے حکومت آزادکشمیر اور وزیر تعلیم کی آنکھوں میں دھول جھونک دی ! قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بے بس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے گڈ گورننس اور میرٹ کے دعوے تو کئے گئے تھے مگر3سال ہونے کو ہیں اُن پر عملدرآمد ایک خواب بن کر رہ گیا ! ٹیچر فائونڈیشن جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور جعلی ڈگریاں رکھنے والے آفیسران اعلیٰ عہدوں پر برجمان ہیں وہاں ملازمین کی بڑی فوج بھی سرکاری خزانے پر بوجھ بن گئی سالانہ 5کروڑ روپے سے زائد کی تنخواہ وصول کررہے ہیں جبکہ کارگردگی صفر ! کتابوں کی کمیشن سے حاصل ہونے والی رقم سے پاکستان کے وی آئی پی علاقوں میں کوٹھیاں اور بینک بیلنس بنارکھا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹس لینے کے بجائے خاموشی اختیار کررکھی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :