مظفرآباد‘محکمہ برقیات لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام دوسری جانب ناہندگانوں کے خلاف آپریشن ! بڑے مگر مچھ باہر چھوٹی مچھلیوں سے وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا

جمعہ 18 مئی 2018 15:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) محکمہ برقیات لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام دوسری جانب ناہندگانوں کے خلاف آپکریشن ! بڑے مگر مچھ باہر چھوٹی مچھلیوں سے وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ! ماہوار بل دینے والے صارفین کو چار گناہ ذیادہ بل تھمادی ، صارفین پریشان! وزیر برقیات اپنے محکمہ کا قبلہ درست کریں بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں ایک جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بے قابو ہوگئی وہاں دوسری جانب محکمہ برقیات اپنی نااہلی چھپانے کی خاطربقایاجات کی وصولی کیلئے آپریشن شروع کردیا جبکہ انصاف کا بول بالا، لاکھوں روپے کے بقایاجات رکھنے والوں کو باہر کردیا جبکہ باقاعدگی سے بل دینے والے صارفین کو چار گناہ ذیادہ بل دینی شروع کردی ۔صارفین کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات بڑے مگر مچھوں کو چھوڑ کر چھوٹی مچھلیوں کو پکڑنا چاہتا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ بھی ختم نہ ہوسکی جس کیلئے بہت جلد شدید احتجاج کااعلان کیا جائیگا جس کیلئے ڈو رٹو ڈور رابطہ مہم شروع کردی ! برقیات کا گھیرائو کریں گے ،ْ عوا م ۔

متعلقہ عنوان :